پشاور ( پی این آئی ) مشیر خزانہ کی وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ، شوکت ترین سینیٹر بن گئے ، سینیٹر بننے کےبعد شوکت ترین نے اپنےپہلے بیان میں کہا کہ آئندہ چند ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں کیلئے بلا سود قرضے فراہم کرینگے ، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ، پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے۔ امریکہ اور بھارت بھی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
پٹرول ، خوردنی تیل اور کوئلے کی قیمتیں دگنا ہوئی ہیں ، دنیا میں 20 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے ۔نو منتخب سینیٹر نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ،اس وقت سالانہ نو سے دس فیصد تک گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں ، لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں امید ہے گیس کے معاملات میں بہتری آئے گی ، سینیٹ کا ٹکٹ دینےپر عمران خان جبکہ سینیٹر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں ۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خیبرپختونخوا کیلئے کام کیا اب بھی کریں گے ، پوری امید ہے آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت کو زیادہ ووٹ ملیں گے ، الیکشن جیتنا یا ہارنا وقت کی بات ہوتی ہے ، مہنگائی کے خاتمے کیلئے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں