خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن، وہ اضلاع جہاں پی ٹی آئی تحصیل کونسل کی کوئی ایک بھی نشست نہ جیت سکی

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔حکمران جماعت اب تک مئیر کی کوئی سیٹ نہ جیت سکی ہے جکہ تحصیل کونسل کی چئیرمین شپ کے معاملہ میں بھی جمعیت علما اسلام (ف) ان سے آگے ہے۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف باجوڑ، چارسدہ، خیبر، لکی مروت، مردان، ٹانک، ہری پور اور ہنگو میں چئیرمین تحصیل کونسل کی کوئی نشست نہ جیت سکی ہے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات ک انعقاد خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہوا تھا جن میں سے تحریک انصاف آٹھ اضلاع میں اب تک چئیرمین تحصیل کونسل کی کوئی نشست نہ جیت سکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close