پی ٹی آئی کو سب سے بڑا جھٹکا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا امیدوار تبدیلی کے گڑھ پشاور کا میئر منتخب ہو گیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے نہ صرف مجموعی طور پر تحصیل کونسل کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں بلکہ میئر پشاور کی نشست بھی بھاری اکثریت سے جیت لی ہے۔ سٹی میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی کے زبیر علی خان نے تحریک انصاف کے رضوان خان کو 11 ہزار 729 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی ہے۔

جے یو آئی امیدوار نے 62 ہزار 388 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی 50 ہزار 659 ووٹ حاصل کرپائی۔ سٹی میئر پشاور کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان 45 ہزار 12 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ اب تک تحصیل کونسل کی 64 میں سے 55 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق جے یو آئی 18 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ خیبر پختونخوا میں آزاد امیدواروں اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 8، 8 ، مسلم لیگ ن نے تین، جماعت اسلامی نے دو، پیپلز پارٹی اور ٹی آئی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close