“وزیر اعظم صاحب ، اب آپ نے گھبرانا نہیں لیگی رہنما عظمی بخاری کا عمران خان کیلئے پیغام

اسلام آباد (پی این آئی )خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر عظمی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے ہم اب آپ کی تبدیلی کا بھرپور جواب دیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نےکہا ہےکہ کےپی کے میں اٹھنے والی تبدیلی کے جنازے کی تدفین پنجاب میں کریں گے جہاں سے بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے ابھی تک تیار نہیں ہوئے ۔ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں جو ہوا یہ لوگ اپنی قبر کھودنے کو تیار نہیں ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہاتھ جوڑ کر بول رہے ہیں الیکشن نہ کرائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close