ہم نے اچھے امیدوار کھڑے کیے لیکن وہ بھی ہار گئے، شوکت یوسفزئی نے ہارنے کی بڑی وجہ بیان کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں، خامیاں ٹھیک کرنےکی کوشش کریں گے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نےاچھے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ بھی ہار گئے، مہنگائی بڑی وجہ بنی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی

چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھےانتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سےمہنگائی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں نتائج پہلے مرحلے سے مختلف ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close