بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی (ف) کا کامیاب امیدوار اپنی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ معمول کی بات ہے۔ اس دوران بعض اوقات حادثات بھی پیش آ جاتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

زکریا خان کا تعلق جے یو آئی(ف) سے تھا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خودکش دھماکا، راکٹ حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ انتخابی پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، بیلٹ باکسز اور بیلٹ پیپرز کو جلادیا گیا۔ نوشہرہ اور بونیر میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close