ایک شخص کی حاضر دماغی نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچالیا، سرگودھا سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس بال بال بچ گئی

سرگودھا (پی این آئی)سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹریک پر آدھا فٹ ٹکرا ٹوٹا ہوا تھا ، راہگیر کی جانب سے بروقت اطلاع دینے پر اسٹیشن ماسٹر نے ٹرین رکوا دی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس بروقت اطلاع سے حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی اور ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین کو ایک گھنٹہ تک ریلوے اسٹیشن پر رکے رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس حسب معمول اپنی منزل کی طرف رواں دھواں تھی کہ سندھ کے علاقہ لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب 382 کلومیٹر کے مقام پر ڈاون ریلوے ٹریک پر آدھا فٹ ٹکرا ٹوٹا ہوا تھا جس کی بروقت اطلاع راہگیر نے اسٹیشن ماسٹر کو کر دی جس پر ملت ایکسپریس ٹرین کو لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور ٹریک پر امدادی ٹیمیں کے بروقت پہنچ کر ٹریک کی مرمت کاکام مکمل کر کے ٹرین کو روانہ کیا گیا جس صورتحال کے باعث ٹرین ایک گھنٹہ تک ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی اور مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں