صوابی (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کونسل کا پہلا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔نجی ٹی کے مطابق یہ نتیجہ ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ سے موصول ہوا ہے جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔
تحصیل کونسل رزڑ میں اے این پی کے امیدوار غلام حقانی 22 ہزار 743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بلند اقبال 13 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ بلند اقبال تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے چچا ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں