فائرنگ ہوتے ہوئے خود دیکھی، کتنے لوگ مجھ پر حملہ آور ہوئے؟ شبلی فراز نے بڑا دعویٰ کر دیا

پشاور (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کیا، انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی۔مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ گفتگو میں شبلی فراز نے خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا کہ وہ کوہاٹ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے، جب واپس پشاور آ رہے تھے تو ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کردیا۔

حملہ آوروں کا حلیہ مختلف قسم کا تھا اور انہوں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی ۔ یقین نہیں آ رہا کہ کیسے نکل کر پشاور پہنچے۔خیال رہے کہ شبلی فراز پر شام چھ بجے درہ آدم خیل میں حملہ ہوا تھا۔ وفاقی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا تھا۔ شبلی فراز پر حملے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close