عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے اگر۔۔۔ بڑا دعویٰ کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنمااورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی راناتنویرحسین نےکہاہےکہ شریف خاندان کو ملک کی بدحالی کا ذمہ دار ٹھہرانے والے وزیراعظم کااپنا دور میگاکرپشن کے ریکارڈ توڑ رہا ہے،جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گےمگرہم انہیں کہیں بھاگنےنہیں دیں گےاوران سے ملک کی تباہی کیا حساب لیا جائے گا۔

نیا سال ‘نیازی بابا، چالیس زرخورحکومت کے لیے بہت بھاری ہو گا اور وہ اسی بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائی گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے سیاست میں وضع داری کا خاتمہ کر دیا ہے،ان کا شروع کیا گیا انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری رہے گا، خفیہ قوتیں آج اپناہاتھ اٹھا لیں توعمران حکومت شام تک نہیں ٹھہر سکتی، نیا سالنیازی بابا ، چالیس زر خورحکومت کےلیےبہت بھاری ہو گا اور عوام اپنی بدحالی کابدلہ لینے کے لیے ان پر ٹوٹ پڑیں گے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گی،نیا بلدیاتی بل عدالت کو دھوکہ دینے کی حکمت عملی ہے،اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تو حکومتی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔پاکستان میں ہونے والے او آئی سی اجلاس کے حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کے مسئلہ پر او آئی سی نے مناسب کردار ادا نہیں کیا تاہم افغان مسئلہ پر اجلاس خوش آئند ہے۔ آئندہ انتخابات میں وزارت عظمی کے لیگی امیدوار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف امیدوار نہ بنے تو پھر شہباز شریف امیدوار ہو ں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close