لاہور جلسہ، وزیراعظم عمران خان کرسی چھوڑ دیں گے،حیران کن دعویٰ‎‎

عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کی مرکزی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ آج بھی کینٹینرپر موجود ہیں ، ملک میں وزرائے خارجہ اور وفود آرہے تھے اور یہ شریف فیملی پر بات کر رہے تھے جبکہ انہوں نے اپنے کل کے انٹرویو میں بھی یہی کیا۔نجی ٹی وکے مطابق انکا کہنا تھا کہ جن کے اپنے لوگ کرپشن کریں وہ کیا لیکچر دے گا ۔

بلین ٹری سونامی ، بی آر ٹی ، فارن فنڈنگ کیس پران سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی جبکہ ملک میں چینی ، آٹا مہنگائی سکینڈل پر تین سال گزرنے کے باوجود کسی نے کچھ نہیں بولا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close