اگر یہ کام کیا تو گھر سے چلے جانا، ملالہ نے شوہر کو داڑھی سے متعلق کیا دھمکی دیدی؟

لندن (پی این آئی) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سوشل ورکر ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک پر واضح کیا ہے کہ اگر انہوں نے داڑھی منڈائی تو گھر میں داخل نہ ہوں اور خود ہی گھر سے چلے جائیں۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نئے سال میں کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے ایک پین اور گلاس کے ذریعے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

اگر دور سے پھینکا گیا پین گلاس میں گرا تو مطلب ہاں ہے اور اگر باہر گرا تو اس کا مطلب نہیں ہوگا۔پہلا سوال ملالہ نے پوچھا “کیا مجھے جم جانا شروع کردینا چاہیے” اس سوال کا جواب جاننے کیلئے انہوں نے پین پھینکا تو وہ گلاس میں نہیں گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سوال پوچھا ” کیا عصر کو اپنی داڑھی منڈوا دینی چاہیے” اس سوال پر ملالہ نے پین گلاس کی طرف پھینکنے کی بجائے دوسری طرف پھینک دیا ۔ اس کے بعد ملالہ نے اپنے شوہر سے کہا ” تم یہ نہیں کرسکتے، تمہیں اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر تم داڑھی منڈواتے ہو تو بس گھر چھوڑ کر چلے جاؤ، میں تمہیں بالکل بھی نہیں دیکھنا چاہوں گی۔”ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کی اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close