عمران خان کی حکومت گرا کر بقیہ مدت کے لئے کس کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کر دی گئی؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیزدعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی حبیب اکرم نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت گرا کر بقیہ مدت کے لئے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حبیب اکرم کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف آٹھ سیٹ چھوڑ کر صرف 6 جیت سکی۔

پاکستان مسلم لیگ ن تین سیٹیں چھوڑی تھی مگر ضمنی انتخابات میں چھ جیتیں۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ضمنی انتخابات کے دوران تین سیٹیں جیت لیں۔اس تمام صورتحال میں ہمیں اپوزیشن کا پلڑہ بھاری دکھائی دیا۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت پہلے جس طرح سے ون پیج کا نعرہ لگاتی نظر آتی تھی اب وہ اعتماد بھی کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی تجویز کو اس تمام ماحول میں پذیرائی مل رہی ہے کہ عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔حبیب اکرم نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت پر دوسرا خطرناک حملہ ہوگا۔ اس سے پہلے 2019 میں ہوا تھا، دوسرا یہ اب ہونے جارہا ہے جو 2022 تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منصوبے کے مطابق عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں گھر بھیج دیا جائے گا اور ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کروایا جائے جس کے بعد اگلا سال یا بقیہ مدت تک وزیراعظم کی کرسی پر بلاول بھٹو براجمان رہیں۔ حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی تجویز پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کو حکومت سے الگ کر دے تو پھر وہ بھی ساتھ دیں گے۔

close