تنخواہوں میں 10ہزار روپے سے اڑھائی لاکھ تک کا اضافہ۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) پی آئی اے کے گروپ 1سے گروپ 10تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10ہزار سے 1لاکھ 50ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے تاہم ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین اس سے محروم رہ گئے ہیں ملازمین کو نئی تنخواہوں کی ادائیگی رواں مہینے سے کر دی جائیگی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔

پی آئی اے کے گروپ 1سے گروپ 4تک ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 15ہزار روپے تک ، گروپ 5سے گروپ 10تک تنخواہوں میں مجموعی طورپر 20ہزار سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے پانچ سال بعد پی آئی اے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے سی او پی آئی اے نے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافہکی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا کریڈٹ ملازمین تنظیموں نے حاصل کرنا شروع کردیا ہے گروپ 5سے گروپ 10تک اور سپیشل گروپ کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ ان کے گروپس کے مطابق کردیا گیا ہے ترقی پانے والے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close