سرکاری رہائشگاہ کے باوجود ہائوس الائونس لینے والے ملازمین کی شامت آگئی

لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکمہ جات کے وہ افسران اور ملازمین جو سرکاری رہائش گاہ رکھنے کے باوجود سرکاری خزانے سے ہائوس رینٹ وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ اے جی آفس کی نشاندہی پر کیا ہے ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے سرکاری محکمہ جات میں تعینات متعدد افسران اور ملازمین سرکاری گھر رکھنے کے ساتھ ساتھ ہائوس رینٹ وی وصول کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے پنجاب حکومت نے ایسے افسران اور ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ فہرستوں کی تیاری کے بعد ان افسران اور ملازمین کی تنخواہوں سے موصول کیا گیا اضافی ہائوس رینٹ کی کٹوتی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close