واحد صوبہ جہاں موسمِ سرما کی 15چھٹیاں دیدی گئیں، محکمہ تعلیم کا اعلان

لاہور (پی این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 چھٹیوں کا اعلان کردیا، وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک چھٹیاں ہوں گی، چھٹیوں میں کورونا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 23 دسمبر 2021 سے 6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔

وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ چھٹیوں میں ویکسی نیشن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔یاد رہے پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے پیش نظر 23 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اسی طرح این سی اوسی کے آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے شدید دھند اور اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں 3 جنوری 2022 سے چھٹیاں کی جائیں گی۔ تمام وفاق کی تمام اکائیاں اس فیصلے کے مطابق چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔ این سی اوسی کی ہدایات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 7 چھٹیوں کا 3 سے 9 جنوری تک کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں