نامور ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکارہو گئے

کراچی(پی این آئی)ملک کے سب سے بڑے ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکار ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ برین ہیمرج کا شکار ہونے والے ڈاکٹر طاہر شمسی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کیا گیا۔ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ چند روز ڈاکٹرز کے آبزرویشن میں رہیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کرونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close