کراچی،اومیکرون کےدوسرا کیس کی تصدیق ، متاثرہ مریض قرنطینہ سے فرار ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس رپورٹ۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ائیرپورٹ سے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص میں جینوم سیکوئنسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔حکومت نے کیٹیگری سی اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگا رکھی ہے لیکن برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close