”اگلے دو سالوں میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ایک لاکھ نوکریاں دے گی“ سینٹر شبلی فراز

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہے جو انقلاب ٹیکنالوجی کا چلا ہے آپ دیکھیں کہ ہماری منسٹری اگلے دو سالوں میں انشاء اللہ ایک لاکھ جابز دے گی اگر ایسا نہ ہوا تو آپ مجھے دو سال بعد اس پروگرام میں بلا کر جو کہنا ہے کہیے گا ۔انکا کہنا تھا کہ میں صرف وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی بات کر رہا ہوںوزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صرف پرائیوٹ سیکٹر میںایک لاکھ جابز دے گی ۔ ہم جابز کے مواقع فراہم کریں گے

۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹارٹ اپ کلچر کا بڑا رحجان ہے ،اس وقت کاروباری طبقے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ فنانسنگ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں تکنیکی ترقی اور نمو کے لئے وینچر کیپٹل کمپنیوں کے قیام کے لئے پروموشنل اقدامات سے متعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک روزہ کانفرنس کا اہتمام وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کیا تھا جبکہ اس کی

میزبانی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) نے مشترکہ طورپر کی تھی۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد وینچر کیپٹل کمپنیوں کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کرنا تھا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close