راولپنڈی (پی این آئی)ضلعی انتظامیہ نے 20 دسمبر کو راولپنڈی شہر اور کینٹ میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ 20 دسمبر بروز پیر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تعطیل وزرائے خارجہ کانفرنس کی وجہ سے کی گئی ہے۔دوسری جانب او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے سلسلے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میںتیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید
کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا ،گرین بیلٹس موسمی پھولوں کے رنگ بکھیر نے لگے ،سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ،ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا ، عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔تفصیلات کیمطابق او آئی سی وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجائے
گئے ہیں ، شہریوں نے بھی مہمانوں کیلئے ہونے والی سجاوٹ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،اجلاس کے لیے سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی، ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکے عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان، 41 سال کے بعد 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، مقصد، لاکھوں افغانوں کو درپیش انسانی بحران کے تدارک اور ان کی معاونت کی جانب عالمی برادری کی توجہ لانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں