موجیں ہی موجیں، حکومت نے بروز سوموار عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے پیش نظر وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کر دی گئی ہے۔

چھٹی کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کے دوران سیکیورٹی کو ممکن بنانا ہے۔ جبکہ 17 سے 18 دسمبر تک اسلام آباد میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔

افغانستان کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ و دیگر معزز مہمانوں کے پر تپاک استقبال کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں اہم مقامات پر مہمانوں کے خیر مقدم کیلئے بل بورڈز نصب کیے جائیں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کی وجہ سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 19 دسمبر کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی وجہ سے سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 13 سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس دوران صرف ضروری عملہ کو ہی دفاتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں