پاکستان کے بڑے صوبے میں دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا، امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، موٹرسائیکل پر سوار فیملی جا رہی تھی کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کوہلو کے نواحی علاقے باریلی میں دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے، بارودی سرنگ کا دھماکہ موٹرسائیکل ٹکرانے سے ہوا، موٹرسائیکل پر خاتون اور بچے سمیت 3 افراد سوار تھے۔

بتایا گیا ہےکہ دھماکے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ اور خاتون شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز وہاں پہنچ گئیں، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close