لاہور (پی این آئی) خانیوال میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی ترجمان پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے خانیوال میں ووٹ کی خریداری جاری رکھی، پیپلز پارٹی نے لاہور کا ریٹ 2 ہزار روپے رکھا، نون لیگ نے لوگوں کو راشن کا لالچ دیکر ووٹ خریدنے کی کوشش کی۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کی جانب سے یہ لوگوں کے ووٹوں کا نہیں ان کے مستقبل کا سودا ہے، الیکشن کمیشن کو ان کا نوٹس لینا چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں