لاہور، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم، 40 ہزار سے زائد کے چالان، 4 ہزار سے زائد بند کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی) لاہور کو دنیا کا آلود ترین شہر قرار دیئے جانے کے بعد متعلقہ صوبائی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ آجی پنجاب راؤ سردار نے اسموگ اور ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں