کرائسٹ چرچ (پی این آئی) جرات اور بہادری کی داستانیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے دنیا بھر میں پھیلا رکھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ حملہ آور کا مقابلہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے دو شہریوں کو ملک کا اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ دیا گیا ہے، حملہ آور سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے نعیم رشید اور زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ اعلیٰ ترین وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے،
نیو زی لینڈ میں یہ ایوارڈ اس سے پہلے صرف دو مرتبہ دیا گیا ہے۔یورپی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملہ آور کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کو بہادری کے میڈل دیئے گئے ہیں۔ بہادری کے میڈلز حاصل کرنے والوں میں حملہ آور کو گرفتار کرنے والے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے حملہ آور کو فرار ہونے سے روکا اور گرفتار کیا۔ کرائسٹ چرچ مساجد پر 2019ء کے دہشت گرد حملے میں 51 مسلمان شہید ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں