تیز رفتار کار نہر میں گر گئی، دو افراد نہر میں جا گرے، کار میں کتنی رقم تھی؟

گوجرانوالہ (پی این آئی) بارشیں نہ ہونے کے باعث پنجاب کی سڑکوں پر شدید دھند کا راج ہے۔ اسی دھند کے نتیجے میں حادثات بھی ہو رہے ہیں۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے بیگ پور روڈ پر ایک تیز رفتار کار نہر میں گر گئی۔ گوجرانوالہ کے ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں 2 افراد سوار تھے، جن میں سے 1 کو نہر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اس حادثے کے حوالے سے ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نہر میں گرنے والی گاڑی میں 80 لاکھ روپے نقد بھی تھے،

رقم اور گاڑی نہر سے نکال لی گئی ہے۔ ریسکیو کے عملے نے یہ بھی بتایا ہے کہ کار سوار دونوں افراد چاولوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ وہ کار میں فیصل آباد سے کامونکی آ رہے تھے کہ دھند کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔ریسکیو عملے نے دھند کے علاقے میں سفر کرنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کے لیے کہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں