بڑا سیاسی معرکہ آج خانیوال میں، بلے اور شیر میں تگڑا جوڑ شروع ہو گیا

لاہور (پی این آئی) بڑا سیاسی معرکہ آج خانیوال میں برپا ہو گا، بلے اور شیر میں تگڑا جوڑ شروع ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پی پی 206 خانیوال میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 698 ہے۔ حلقے میں قائم 183 پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ نون کے نشاط احمد ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جن کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ آج ہونے والے پی پی 206 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کے رانا محمد سلیم، پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر ترمذی اور تحریکِ لبیک کے شیخ اکمل بھی امید وار ہیں۔ پی پی 206 کی نشست پر 4 آزاد امیدوار بھی میدان میں اترے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close