ن لیگی رہنما نے 62سال کی عمر میں بالآخر انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا، مٹھائیاں تقسیم

دبئی (پی این آئی) کہتے ہیں کہ “شوق دا کوئی مل نئیں” اور حصول تعلیم کے لیے عمر کے لئے کوئی حد نہیں – اس بات کو پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عبدالمجید مغل نے سچ کر دکھایا اور 62 (باسٹھ ) سال کی عمر میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان سیکنڈ پوزیشن میں پاس کر لیا۔

عبدالمجید مغل نے بتایا کہ انہوں نے 1978 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور اب 43 سال بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا ہے جس پر وہ بیحد خوش ہیں۔ عبدالمجید مغل نے کہا کہ انہیں حصول تعلیم کا بچپن سے ہی شوق تھا لیکن بوجہ کاروباری مصروفیات ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی جو اب پوری ہوئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ اب گریجوایشن کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close