اگلا وزیراعظم کون ہوگا، ن لیگ کی ڈیل ہو گئی، اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل ہوگئی ہے، پارٹی میں یہ بحث چل رہی ہے کہ وزیر اعظم کون ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو بہت سہولتیں دیں، حکمران طبقات کو انہوں نے ضمانتیں دیں کہ ہم کچھ نہیں کریں گے۔ یہ اداروں کے خلاف بیانات دیتے رہے اور محمد زبیر کے ذریعے سفارتکاری بھی کرتے رہے، دن میں کہتے ہیں کہ بات نہیں ہو رہی اور رات میں ان کے لوگ چلے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اہم موقع پر پیچھے ہٹ جانا ن لیگ کا طریقہ رہا ہے، ن لیگ کی دو جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے، اب پارٹی کے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ وزیر اعظم کون ہوگا، اقدامات یکطرفہ نہیں ہوتے، دونوں طرف سے فیصلہ ہوتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں شائستہ زبان والا کوئی رہ گیا تھا تو وہ شاہد خاقان عباسی تھے لیکن ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، ان پر ن لیگ کا اندرونی دباؤ بھی ہے اور باہر بیٹھے قائدین کا بھی دباؤ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close