4وفاقی وزرا کی چھُٹی، وزیراعظم عمران خان کونسا اہم ترین فیصلہ کرنے جارہے ہیں؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پروگرام میں لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزارتوں کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ،وزارت آبی وسائل (جو کہ مونس الہیٰ کے پاس ہے) اور اور رزاق داود کی وزارت میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ان چار وزارتوں کی تبدیلی کسی بھی وقت ممکن ہے۔میں نے اس سلسلے میں کچھ وزراء سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ وزارتوں کی تبدیلی پر بحث کی جا رہی ہے کہ مختلف وزارتیں تبدیل کی جائیں۔لیکن عمل درآمد ہونے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، کئی وزراء اپنی وزارتیں تبدیل ہونے پر خوش نہیں ہیں جب کہ کچھ وزراء خوش بھی ہیں۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کابینہ میں تبدیلی کے لیے پورا ہوم ورک کر چکے ہیں۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کےمعاملات پہلے والے پیج پر نہیں، وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی پتا نہیں،لیکن کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی ”کہ فلاں بندہ ہمیں کیا بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے، ہر تیسرے دن کہتا ہے اسمبلیاں توڑ دوں گا۔

اس سے کہو اسمبلیاں توڑ دے۔انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کمزور، بے بس ہو، کمپرومائز کا شکار ہو، ہمارے ساتھ یہی ہورہا ہے، آپ نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا اگر آپ معاہدہ پورا نہیں کرسکتے تھے تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا،جان ومال حکومت کی ذمہ داری ہے، لاکھوں لوگ کل متاثر ہوئے، اس کا کسی کو ذمہ دار ہونا چاہئیے تھا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمرا ن خان پچھلے 20 دن سے کابینہ میں تبدیلی کیلئے پورا ہوم ورک کرچکے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری کیلئے انٹرویو کرچکے ہیں۔ میں خبر دی ہے اس بات پر قائم ہوں، اس بات پر مشاورت کی گئی، بندوں کو بلایا گیا اور جان بوجھ کر اسمبلی توڑنے کی خبر لیک کروائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close