اسلام آباد (پی این آئی)کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا، سپریم کورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔۔۔ سپریم کورٹ بار نے آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ بار آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرے گی ۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے ،کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا ، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں