اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے مردوں میں 17ویں نمبرپر ہیں۔برطانوی مارکیٹ ریسرچ کمپنی نے یوگوو انٹرنیشنل سروے نتائج جاری کیے ہیں،کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے میں 38 ممالک کے 42 ہزار سے زائد لوگوں کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔ 2021 میں دنیا کے سب سے زیادہ سراہے گئے افرادکی فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان
اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی موجود ہیں۔اس فہرست میں سابق امریکی صدرباراک اوباما کا پہلا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا دوسرا اور چینی صدر شی جن پنگ کا تیسرا نمبر ہے جبکہ اس فہرست میں عمران خان 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔سب سے زیادہ سراہے جانیوالی خواتین میں سابق امریکی خاتون اول مشال اوباما سرفہرست ہیں جبکہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا 9واں نمبر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں