یا اللہ تیرا شکر ، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد(پی این آئی)نجی چینل نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کا فرانزک کراکر حقیقت آشکار کردی اورامریکی کمپنی” پریمو فرانزک” نے تصدیق کی ہے کہ اس آڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور کئی آڈیو کلپس کو جوڑ کر بنایا گیا ہے ،دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج سچ مکمل طور پر سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے جبکہ سینئر صحافی احمد نورانی نے اپنے

ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہیںبےچینی سے اس بات کا انتظار ہے کہ ایک نجی چینل ان کے خلاف آڈیو کے حوالے سے امریکا اور برطانیہ میں خبر نشر کرےاور ان کی ثاقب نثار سے متعلق آڈیو برطانیہ اور امریکا میں نشر کرے تاکہ وہ انہیں قانونی نوٹس بھیج کر کارروائی کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے ، انہوں نے التجا کی کہ خبر برطانیہ اور امریکا میں نشر کی جائے کیوں کہ پاکستان میں نیوز چینلز جھوٹ بول کر بدنام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدلی چھوڑ دو۔فرانزک رپورٹ میں

بتایا گیا ہے کہ بولنے والے کے لہجہ (ٹون )میں کئی بار تبدیلی محسوس کی گئی، 45 سیکنڈ کی ایڈٹ کی گئی فائل میں اس آڈیو کا ایک حصہ ایک جگہ جبکہ دوسرا دوسری جگہ ریکارڈ کیا گیا ہےاور بولنے والے شخص کو پہلے 25 سیکنڈ میں دور سے بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جبکہ آخری 20 سیکنڈ میں محسوس ہوتا ہے کہ آواز مائیک کے قریب سے آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں