اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے جسٹس (ر)وجہیہ الدین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی ، تہلکہ خیز اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس وجہیہ الدین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے گھر کے اخراجات کی مد میں 50لاکھ روپے ماہانہ جہانگیر ترین کی طرف سے دیےجاتے رہے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جہانگیر ترین نے تمام تر الزامات کو مستر دکر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے میرے موجودہ تعلقات قطع نظر ، سچ لازمی سامنے آنا چاہیے ۔ میں نیا پاکستان بنانے کیلئے اپنے بھرپور کوشش کی ہے اور جو میرے سے ہو سکا میں نے تحریک انصاف کی مدد کی لیکن یہ الزام بے بنیاد ہے کہ میں نے بنی گالہ اخراجات کیلئے کوئی پیسے دیے ہوں میں مسترد کرتا ہوں ان الزامات کو ۔ انکا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی درستگی ہونا میں ضروری سمجھتا ہوں ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
جسٹس ریٹائر ڈ وجیہہ الدین جیسے مسخروں کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ میڈیا کو بریفنگ کے دور ان وزیر اعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کی جانب سے گھر کے اخراجات کیلئے ماہانہ دئیے جانے سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کے بیان کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین جیسے مسخرے اپنی اہمیت بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو ان کے گھر والے بھی نہیں پہچانتے اس لیے ان مسخروں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں