اب آپ موٹروے پر سفر نہیں کر سکتے، موٹروے کو کہاں کہاں سے بند کر دیا گیا؟ حدِ نگاہ صفر ہو گئی

لاہور(پی این آئی) موٹرے وے کے مختلف حصوں کو دھند کی وجہ سے عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ ایم 11لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

موٹروے مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔شہری دوران سفر آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close