راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں18 دسمبر کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، 18 دسمبر کو راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی دفاترز اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے، کینٹ اور سٹی کے علاقوں میں چھٹی ہوگی۔ ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے 18 دسمبر کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
3ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اٹھارہ دسمبر کو کینٹ اور سٹی میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 18 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تیرہ دسمبر سے بیس دسمبر تک بند کردیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی 13 دسمبر سے 20 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کانفرنس 18 سے 19 دسمبر کو ہوگی، وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث اسمبلی سیکرٹریٹ میں صرف متعلقہ افراد ڈیوٹی کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں بلایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان 19 تاریخ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ کیسے ہم انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان شہریوں کی معاونت کر سکتے ہیں،اگر ہم ایسا نہ کر پائے تو اس کے شدید مضمرات ہوں گے، اور مضمرات محض ایک خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں