مینارِ پاکستان واقعے کی متاثرہ عائشہ اکرم سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی، حادثے کا شکار ہو گئیں

لاہور(پی این آئی)گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئیں۔لاہور پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب عائشہ اکرم کا برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گِر پڑیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران موٹرسائیکل سے گرنے پر عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی میں فریکچر آ گیا اور انہیں جسم پر بھی چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بازار جا رہی تھیں۔خیال رہے کہ رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے تقریباً 200 افراد نے دست درازی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close