اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کرلیا۔سیکریٹری تعلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کی منظوری این سی او سی کے بدھ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے سوا باقی صوبے 25 دسمبرسے 5 جنوری تک چھٹیوں پر رضا مند ہیں تاہم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں