لاہور(پی این آئی) نجی ٹی وی نے دعوی کیا کہ امریکی فرانزک ایجنسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی وائرل ہونے والی آڈیو کال کو جعلی قرار دیا ہے۔ آڈیو کا فرانزک پریمو فرانزک کمپنی سے کروایا گیا ہے۔آڈیو کو دو مختلف ایونٹس سے اکٹھا کرکے جوڑا گیا ہے۔45 سکینڈ کی آڈیو میں 25 سکینڈ کی آڈیو ایک موقع کی ہے جبکہ باقی آڈیو کسی دوسرے موقع کی ہے۔
Shameful forgery by PMLn, SC must take the responsible side to task pic.twitter.com/DiGMxejAUo
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 14, 2021
واضح رہے کہ یہ آڈیو چند روز قبل جیو نیوز سے وابستہ صحافی احمد نوارنی نے جاری کی تھی جس کے بعد یہ دعوی ٰ کیا جارہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا میرٹ پر نہیں دی گئی۔نجی ٹی وی کی اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی چوری سامنے آئی، سپریم کورٹ کو اب اس پر ایکشن لینا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں