پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟ ،مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟

۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ،موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں،تین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی ۔ انہوںنے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ،گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ

تبدیلی لانی تھی ؟۔ انہوںنے کہاکہ سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ ،سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں

لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سیمنٹ کے لائیسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟ ،پاکستان میں دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہیَ ،پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے ، اسے تبدیلی کہیں؟ ،پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کے عوام حکومت کے

خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے ؟،پاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے ، یہ تبدیلی ہے؟ ،بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں ؟ ،تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی ؟ ،71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close