اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی محکمہ صحت نے شہر قائد کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف میں مائیکر و لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثر خاتون کے رہائشی علاقے میں مائیکر و لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہقومی ادارہ صحت نے گزشتہ روز پاکستان میں ‏اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی جب کہ گزشتہ ہفتے اومی کرون کے پہلے کیس کا شبہ ہوا تھا،مشتبہ کیس کے نمونے این آئی ایچ کو بھیجے گئے تھے جہاں جنیوم سیکونیسک کے ذریعے وائرس کی شناخت اومی کرون کی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں