مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پائوں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما کی شدید تنقید

اسلام آباد (پی این آئی ) محمد زبیر وزیراعظم کیلئے اچھے امیدوار ہیں، علی نواز اعوان، کیا آپ میرے دوست ہیں؟ محمد زبیراور تحریک انصاف کے رہنما کے مابین بحث ہو گئ ۔تفصیلات کے مطابق علی نواز نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے، علی نواز اعوان، شاہد خاقان عباسی نے اپنی معلومات پر شہباز شریف کو ن لیگ سے وزیراعظم کا اگلا امیدوار قرار دیا ہوگا، محمد زبیر ،وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی طرف سے محمد زبیر کو ن لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کیلئے

اچھا امیدوار قرار دینے پر محمد زبیر نے ان سے پوچھ لیا کیا آپ میرے دوست ہیں؟ ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں ہوئی۔ منیب فاروق کی میزبانی میں ہونے والے پروگرام میں ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی بھی شریک تھے۔علی نواز اعوان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے۔محمد زبیرنے کہا کہ

شاہد خاقان عباسی نے اپنی معلومات پر شہباز شریف کو ن لیگ سے وزیراعظم کا اگلا امیدوار قرار دیا ہوگا، مریم نواز بھی وزارت عظمیٰ کیلئے اہل ہیں،خود کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں سمجھتا ہوں ۔علی نواز اعوان نے کہا کہ مریم نواز جس طرح میڈیا سیل چلاتی تھیں اگر وزیراعظم بن گئیں اور اس طرح پاکستان چلایا تو تباہی پھیر دیں گی،انصار عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی مرضی کیخلاف شہباز شریف کو وزیراعظم کا اگلا امیدوار نہیں کہہ سکتے تھے،

کالعدم ٹی ٹی پی کا موازنہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے، نیب کے پاس سے دستاویزی ثبوت ہی غائب ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ ریاست نے بلوچستان میں بھی پہاڑوں پر گئے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کی بات کی تھی، ہم نے وہ جنگ اپنے اوپر مسلط کی جو ہمار ی نہیں تھی، ریاست نے غلط فیصلے کیے جس کی وجہ سے ہماری سرحد غیرمحفوظ ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close