اسلا م آباد(پی این آئی) پاکستان میں سری لنکا کے اعزازی قونصلر جنرل یاسین جوئیہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی چاہتی ہے کہ پریانتھا کمارا کے خاندان کے لیے جمع کیے گئے ایک لاکھ ڈالرز ان کی اہلیہ اور بھائی کو پاکستان میں بلا کر اعزاز کے ساتھ ان کے حوالے کیے جائیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں یاسین جوئیہ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی درخواست سری لنکا بھیجی گئی ہے کہ وہ یہ چاہ رہی ہے کہ
رقم پریانتھا کمارا کی اہلیہ یا اس کے بھائی کے ہاتھ میں دی جائے، اس حوالے سے ہمارا ہائی کمشنر دفتر خارجہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،سری لنکا کے لیے پاکستان سے ہفتے میں دو فلائٹس جاتی ہیں، ایک پیر اور دوسری جمعرات کو،جمعے کو یہ واقعہ پیش آیا تھا تو ہم نے 48 گھنٹوں کے اندر اندر میت سری لنکا پہنچائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں