سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز

اسلام آباد (پی این آئی)بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا پیر کو ہونے والا اجلاس (آج) منگل کو ہوگاجس میں سردیوں کی چھٹیوں کو جنوری میںمنتقل کرنے کی تجویزپر غور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا اجلاس کل ہوگا جس میں بچوں کی ویکسنیشن سے متعلق بھی غور ہوگا۔اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ صوبائی نظام تعلیم سے متعلق

اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15دسمبر تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا تھا کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے

کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں