شہباز شریف یا مریم نواز۔۔؟؟ ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا اگلا امیدوار کون ہو گا؟ اعلیٰ قیادت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ ن کی طرف سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کےانتخابات میں ہمیشہ مداخلت ہوتی رہی ہے۔

2018 کا الیکشن بھی چوری کیا گیا، ہم اسٹیبلشمنٹ کےاُس رول کے خلاف ہیں جو آئین سے باہر ہو ، ہم اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں مانگ رہے بلکہ ہم کہتےہیں کہ عمران خان کولانےوالےہاتھ اٹھا لیں، جس دن عمران خان کو لانے والوں نے ہاتھ اٹھا دیا اسی دن عدم اعتماد کی تحریک آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپشن دیکھنا اسٹیبلشمنٹ کا کام نہیں، آپشن دیکھنا غیرآئینی ہے، اگر آپشن پر جانا ہے تو ہم حصہ نہیں بننا چاہتے، اگلے جب بھی الیکشن ہوئے ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہوں گے ، شفاف الیکشن کے بغیر اس ملک کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close