پورا مہینہ چھٹیاں یا 15دن چھٹیاں؟ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ التوا کا شکار

اسلام آباد (پی این آئی) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ التوا کا شکار ہو گیا ہے۔آج ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے،کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے بیرون ملک ہونے کے باعث ملتوی کی گئی ۔سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہونا تھی جس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا جا جانا تھا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 9 دسمبر کو ہانا تھی تاہم وزرائے تعلیم کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس نہیں ہو سکی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس پیر کو ہو نا تھا جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا۔15 دسمبر سے 16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر سموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس میں پنجاب سے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں 15دسمبر تا 16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close