فیصل آباد ،شوہر امریکہ پلٹ بیوی کو بیوٹی پارلر چھوڑ کر بچوں کو لیکر غائب ہو گیا

فیصل آباد (پی این آئی)شوہر امریکہ پلٹ بیوی کو بیوٹی پارلر چھوڑ کر بچوں کو لیکر غائب ہو گیا، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نیو سول لائن کی رہائشی اقراء منیر محسن نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کے شوہر ڈاکٹر نوید نے کہا کہ دوست کی شادی کی تقریب میں جانا ہے اور وہ اس کو تیار ہونے کیلئے

بیوٹی پارلر چھوڑ کر اسکے تین بچوں اور دو لاکھ کی نقدی اور 20 تولے طلائی زیورات اور اس کا پاسپورٹ ملٹی پل 5سالہ ویزہ امریکی شناختی کارڈ وغیرہ لیکر غائب ہو گیا اور بعدازاں اسکو گھر سے نکال دیا اور وہ اسکا پاسپورٹ غلط مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کے بچوں کو بیرون ملک فرار ہونا چاہتا ہے جس پر پولیس نے 380, 363 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close