تحریک انصاف کے رہنما کو پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)میانوالی کےجلسہ گاہ میں داخل ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے حوالے سےڈی پی اومیانوالی کا کہنا ہے کہ پروٹو کول کے مطابق اہلکار نے پی ٹی آئی رہنما کو تلاشی کے لئے روکا تھا، تحقیقات کے بعد امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما امیرخان کا کہنا ہے کہ کسی اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا،

تلاشی دیکر جلسہ گاہ میں داخل ہوا، مقدمہ سیاسی طور پر درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما امیر خان سوانسی نے جلسہ گاہ میں داخل ہوتے وقت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close