پنجاب سے تعلق رکھنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف ، ن لیگ اور ق لیگ کی متعدد سیاسی شخصیات نے پارٹیوںکو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف جماعتوں تحریک انصاف، ن لیگ ، ق لیگ ،

جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، مختلف برادریوں اور آزاد حیثیت سے سیاسی سرگرمیوں میں ایکٹو رہنے والی 180شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، اہم شخصیات نے پارٹی چھوڑدی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فلک شیئراعوان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close