ن لیگ کو بڑا دھچکا ، اہم ترین شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، اہم شخصیات نے پارٹی چھوڑدی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فلک شیئراعوان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ علاوہ ازیں 2چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین سمیت پورے گروپ نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ق لیگ میں شمولیت کے موقع پر ملک فلک شیر اعوان نے کہا ہے کہ

چودھری پرویز الہٰی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ملک فلک شیر کی ق لیگ میں شمولیت پر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے ہم اس حلقہ میں مضبوط ہوئے ہیں ۔ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا کہ 27دیہاتوں کیلئے سوئی گیس چودھری پرویز الہٰی نے دی تھی،ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے لیکن فنڈز لانا مشکل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close